Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۶ Asia/Tehran
  • کیا اشرف غنی کے خلاف امریکہ بغاوت کی تیاری میں ہے ؟

افغانستان میں طالبان کی تیز پیش قدمی  اور چند دنوں میں ہی کابل پر قبضے کے اندازوں کے دوران ، افغانستان میں اشرف غنی کے خلاف امریکی بغاوت کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں ۔

          افغانستان کی آریانا نیوز نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں ایوان صدارت میں ایک خاموش بغاوت کے امریکی منصوبے پر عمل در آمد ہو سکتا ہے ۔

          آریانا نیوز  کی رپورٹ کے مطابق آریانا ہوٹل میں سی آئی آے کے آفس سے رابطہ رکھنے والے افغان ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکہ ، ایوان صدارت میں ایک خاموش بغاوت کا منصوبہ بنا چکا ہے  جس کے مطابق امریکی فوجی ، اشرف غنی ، امراللہ صالح اور دیگر اہم رہنماؤں کو ایوان صدارت سے ، امریکی سفارت خانے میں منتقل کر دیں گے اور ان سے کہيں گے کہ وہ اپنی نا اہلی کا اعتراف  کرتے ہوئے یہ اعلان کریں کہ جنگ روکنے کے لئے وہ رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں ۔

          اس امریکی منصوبے کے مطابق ، افغانستان کے بڑے رہنماؤں پر مشتمل ایک سیاسی کونسل کی تشکیل عمل میں آئے گی اور قیادت کی ایک کونسل بنائی جائے گی جو ایک شخص کو عبوری صدر منتخب کرے گی تاکہ ملک کو شیرازہ بکھرنے سے بچایا جا سکے ۔

          رپورٹوں کے مطابق ساری تیاری مکمل ہو چکی ہے اور اگر اشرف غنی اور دیگر حکام نے خود کو امریکی فوجیوں کے حوالے نہيں کیا تو پھر امریکی فوجیوں اور ایوان صدارت میں تعینات افغان فوجیوں میں تصادم کا بھی خدشہ ہے ۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس