Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • طالبان کو تسلیم نہیں کریں گے: نیٹو

نیٹو نے اعلان کیا ہے کہ اگر طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرلیا تو ان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل، ینس اسٹولٹنبرگ نے افغانستان کی صورتحال کے بارے میں تنظیم کی میٹنگ کے بعد کہا کہ یہ فوجی تنظیم افغان حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی تاہم نیٹو کے اہلکاروں کی زندگی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ نیٹو کو افغانستان میں طالبان کے تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ طالبان کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ اگر انھوں نے طاقت کے ذریعے افغانستان پر اپنا تسلط جمایا تو عالمی برادری ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔ انھوں نے اسی کے ساتھ افغان تنازعے کے سیاسی حل کی حمایت کا اعلان کیا۔

ٹیگس