عرب اردن میں
غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، دو فلسطینی شہید
Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
غاصب صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
فلسطینی ذرائع نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے مذکورہ دونوں فلسطینیوں کے غرب اردن کے مغربی کنارے کے علاقے جنین کیمپ کے داخلی راستے پر گولیاں کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، غاصبانہ اور وحشیانہ اقدامات میں شدت آ گئی ہے جس کے باعث اب تک سیکڑوں فلسطینی زخمی اور کئی شہید ہو چکے ہیں۔