Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوجیوں کی فائرنگ، متعدد ہلاک و زخمی

دہشت گرد امریکی فوجیوں نے کابل ایئر پورٹ پر فائرنگ کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق افغان شہریوں کا بڑا ہجوم کابل ایئر پورٹ کے رن پر جمع ہوگیا تھا  اور  امریکی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کرکے اسے منتشرکرنے کی کوشش کی ہے۔

 کہا جارہا ہے کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ حامد کرزئی ایئرپورٹ پر جمع ہیں اور ملک باہر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 اگرچہ طالبان کی جانب سے حکومت افغانستان اور امریکی فوجیوں کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے لیے عام معافی کااعلان کیا گیا ہے تاہم افغان شہریوں کی  بڑی تعداد ملک سے باہر جانا چاہتی ہے۔

بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی فائرنگ میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

 دوسری جانب کابل ایئر پورٹ کا انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ایئرپورٹ کو شہری ہوابازی کے لیے بند کردیا گیا ہے صرف فوجی طیاروں کو پرواز کی اجازت حاصل ہے جو غیر ملکی سفارت کاروں کو وہاں سے نکالنے کے لیے افغانستان آرہے ہیں۔

 تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان  کابل کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور مسلسل گشت کر رہے ہیں۔

ٹیگس