Aug ۱۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۴ Asia/Tehran
  • شاہی حکومت محرم کا تقدس پامال نہ کرے، بحرینی علمائے کرام کا اعلامیہ

بحرین کے علمائے کرام نے مجالس عزا اور عزاداری کی علامتوں پر شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 العہد نامی ویب سائٹ کے مطابق بحرینی علما کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے حکومت کی سخت گیر پالیسیوں کا میڈیکل پروٹوکول سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کو شاہی حکومت کی فرقہ وارانہ سوچ  اور مذہبی عقائد پر اپنے سیاسی نظریات زبردستی مسلط کرنے کے سوا کوئی اور نام نہیں دیا جاسکتا۔

 بحرینی علما کے بیان میں آیا ہے کہ عزاداری کے جلوس اس ملک میں برکت کا باعث ہیں اور بیدار مومنین اپنی شرعی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے کورونا پروٹوکول کی سب سے زیادہ پابندی کر رہے ہیں۔

 بیان میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ عزاداروں کو ڈرانے دھمکانے اور  کورونا پروٹوکول  کے بہانے انہیں مذہبی رسومات کی ادائیگی سے محروم کرنے کی کوشش نہ کرے۔ 

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس سال بھی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں محرم کی مجالس پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور  کئی علاقوں میں نصب کیے جانے والے علم اور  سیاہ پرچم اکھاڑ کر ان کی بے حرمتی کی ہے۔

ٹیگس