Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۷ Asia/Tehran
  • افغان سیاسی وفد کی پاکستانی حکام سے ملاقات

افغان شخصیات پر مشتمل ایک اعلی وفد نے پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں افغانستان کے حالات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں اور شخصیات پر مشتمل ایک آٹھ رکنی وفد نے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم نے افغان وفد کو یقین دلایا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں امن و استحکام قائم کرنے کے اصول پر کاربند ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

افغانستان کے اس وفد نے اسی طرح پاکستان کے آرمی چیف سے بھی ملاقات اور افغانستان کے تازہ ترین حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے اس آٹھ رکنی وفد میں جمعیت اسلام کے رہنما صلاح الدین ربانی، افغانستان کے نائـب صدر یونس قانونی، افغانستان کی سابق اعلی امن کونسل کے رکن محمد کریم خلیلی اور افغانستان کے قومی محاذ کے ایک عہدیدار احمد ضیا بھی شامل ہیں۔

ٹیگس