Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں نو محرم کی عزاداری

افغانستان کے مختلف علاقوں میں نو محرم تاسوعائے حسینی کی مناسبت سے بغیر کسی رکاوٹ کے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تاسوعائے حسینی کی مناسبت سے افغانستان کے مسلمان اس ملک کے مختلف علاقوں خاص طور سے دارالحکومت کابل میں نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) اور آپ کے اصحاب باوفا کا غم نوحہ و سینہ زنی کر کے منا رہے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ماتمی انجمنوں کی جانب سے کورونا پروٹوکول پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے اور دسیوں ہزار کی تعداد میں عزادار سیاہ کپڑوں میں ملبوس شہدائے کربلا  کا ماتم کر کے سید الشہدا اور آپ کے اصحاب باوفا کو نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

افغانستان میں عزاداری کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس ملک کے مختلف علاقوں اور خود دارالحکومت کابل پر طالبان کا کنٹرول ہو چکا ہے اور اس ملک میں اشرف غنی کی حکومت ختم ہو چکی ہے۔

ٹیگس