Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • اشرف غنی کے ساتھ کون کون افغانستان سے بھاگا؟

افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے ساتھ ملک سے بھاگنے والے افراد کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

 افغان ذرائع نے  چند روز قبل صدر اشرف غنی کے ساتھ دبئی فرار ہونے والے افراد کی فہرست شائع کی ہے جس میں اکیاون افراد کے نام شامل ہیں۔

اس فہرست کے مطابق صدر اشرف غنی اکیاون دیگر افراد کے ساتھ ایک روسی ہوائی جہاز کے ذریعے کابل سے فرار ہوئے تھے۔ 

بعض ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ ہوائی جہاز کے ذریعے پیسوں سے بھرے کئی سوٹ کیس بھی ملک سے باہر منتقل کیے گئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مفرور افغان صدر نے اپنے فرار کے بعد پہلے ویڈیو  پیغام میں اس کی تردید کرتے ہوئے دعوی کیا ہے وہ خالی ہاتھ دبئي پہنچے ہیں۔     

ٹیگس