Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں کی گاڑی الٹ دی

غرب اردن کے شہر طوباس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی مجاہدین کی جھڑپ میں صیہونیوں کی فوجی گاڑی الٹ گئی۔

 المیادین ٹی وی نے جمعرات کو غرب اردن کے شہر طوباس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپوں کا ویڈیو بھی جاری کیاہے۔ سوشل میڈیا پر نشر کئے جانے والے ویڈیو میں فلسطینی مجاہدین کو صیہونی فوجیوں کی یلغار کا مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے سنگ باری کرکے صیہونیوں کی ایک فوجی گاڑی الٹ دی۔ فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں کی گاڑی کو پتھروں اور مولوتوف کاکٹل سے نشانہ بنایا۔ فلسطینی ذرائع نے گذشتہ روز بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی یلغار اور فلسطینیوں کی جانب سے ان کا مقابلہ کرنے کی خبردی تھی۔ صیہونی فوجی، غرب اردن پر مکمل قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسی غرض سے انھیں اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

 

ٹیگس