افغانستان میں عزاداری
افغانستان میں بھی مختلف علاقوں میں جمعرات کو عاشورائے حسینی کی مناسبت سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔
کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق حسینی عزاداروں نے بدھ کی رات شہر کی مساجد اور حسینیوں میں شب عاشور کی مناسبت سے شب بیداری کا اہتمام کیا ۔ کابل کے عزاداروں نے شب عاشور کے مخصوص اعمال کے ساتھ ہی شہدائے کربلا کی عزاداری کی اور رات نوحہ و ماتم میں بسر کی۔
کابل میں شب عاشور عزاداروں کا سب سے بڑا اجتماع مغربی کابل کی مسجد امام مہدی میں ہوا جہاں عزاداری کا سلسلہ ساری رات جاری رہا۔
قابل ذکر ہے کہ کابل میں داخل ہونے کے بعد طالبان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ نواسہ رسول اور شہدائے کربلا کی عزاداری میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اعلان کیا تھا کہ طالبان محرم کی عزاداری کی سیکورٹی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عاشورائے حسینی کے اجتماعات بھی کابل اور دیگر علاقوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے منعقد ہوئے۔ بعض شہروں میں محدود سطح پر ماتمی دستے بھی برآمد ہوئے ۔