امریکی فوجیوں نے کئی شامی باشندوں کو اغوا کر لیا
شام کے علاقے دیرالزور کے افراد کا کہنا ہے کہ کل رات امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے کئی شامی باشندوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے مشرقی شام کے علاقے دیرالزور میں ایک شبانہ فضائی کارروائی (ہیلی بورن آپریشن ) کے دوران کئی شامی باشندوں کو اغوا کر لیا۔ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے گزشتہ کئی ماہ کے دوران کئی شامی باشندوں کو اغوا کیا ہے۔
دہشتگردی کے خلاف نام نہاد عالمی اتحاد کے طیاروں نے تقریبا 2 ماہ قبل بھی دیرالزور کے شہر الشحیل کے الشبکہ محلے میں ہیلی بورن آپریشن کیا اور اس علاقے کے گھروں پر حملہ کرکے کئی شامی شہریوں کو اغوا اورانھیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے ہیلی بورن آپریشن سے پہلے دہشت گرد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الشحیل آبی گذرگاہ پر بمباری کی تھی۔ شامی حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدام، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔