عراق سے امریکہ کا جنازہ نکلنے والا ہے: عراقی اراکین پارلیمنٹ
عراقی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین نے کہا ہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا قریب ہے۔
العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں دفاعی اور سلامتی کی کمیشن کے رکن بدرالزیادی نے کہا ہے کہ عراق کو امریکہ اور دیگر ممالک کے فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے اور 2021 کے اواخر تک امریکہ کے فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔
بدرالزیادی کا کہنا تھا کہ عراقی اور امریکی حکام میں ہونے والے مذاکرات میں یہ طے پایا کہ امریکک فوجی 31 دسمبر 2021 تک عراق سے نکل جائیں گے۔
عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے رہنما عبدالأمیر التعیبان نے اس بارے میں کہا کہ عراق میں امریکہ کی شکست حتمی ہے اور اگر افغانستان میں امریکہ کو 20 سال بعد شکست کا منہ دیکھنا پڑا توعراق میں امریکہ کو اس سے بھی کم وقت میں شکست ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکراات میں طے پایا کہ امریکی فوجی 2021 کے اختتام سے پہلے عراق سے نکل جائیں گے تاہم بعض امریکی فوجی عراقی فوجیوں کو ٹریننگ دینے اور فوجی معاونت فراہم کرنے کیلئے موجود رہیں گے۔ تاہم عراق کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کا مکمل طور پر انخلا ہونا چاہئیے۔