طالبان نے اشرف غنی اور امراللہ صالح کو معافی دے دی
Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی اور سابق نائب صدر امراللہ صالح کو معاف کردیاگیا ہے اور یہ دونوں وطن واپس آسکتے ہیں
طالبان کے سینئر رہنما خلیل حقانی نے پاکستانی ذرائع ابلاغ سے کہا ہے کہ اشرف غنی اور امراللہ صالح سےکوئی دشمنی نہیں ہے اور یہ دونوں ہی افغانستان واپس آسکتے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اشرف غنی متحدہ عرب امارات میں پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن امراللہ صالح صوبہ پنجشیر میں ہیں۔
پندرہ اگست کو اشرف غنی نے طالبان کے کابل میں داخل ہونے سے پہلے دارالحکومت چھوڑ دیا تھا اورکچھ دنوں بعد ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا تھا کہ وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے چونکہ مزید خونریزی کا باعث نہیں بننا چاہتے تھے۔
افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے بھی چند روز قبل کہا تھا کہ آئین کے مطابق وہ ملک کے قائم مقام صدر ہیں۔