Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۲ Asia/Tehran
  • کابل ایئرپورٹ پر افراتفری میں اضافہ، جرمنی کا انتباہ

جرمنی کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر افراتفری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے وزیر خارجہ ہایکو ماس نے خبردار کیا ہے کہ کابل ايئرپورٹ پر افراتفری میں اضافہ ہو رہا ہے اور انخلاء آپریشن کو جاری رکھنے کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے پیر کے روز کہا کہ جرمنی، امریکا، ترکی اور طالبان کے ساتھ کابل ایئرپورٹ پر سرگرمی جاری رکھنے کے لئے مذاکرات کرے گا۔

جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ کو 31 اگست کے بعد بھی نہیں کھولا جا سکے گا کیونکہ حالات مناسب نہيں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات جیسے ہی معمول پر آ جائیں گے ایئرپورٹ کھول دیا جائے گا اور مذکورہ تاریخ کے بعد بھی انخلاء کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگس