Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے منگل کے روز علی الصباح دوسری بار غزہ پٹی کے متعدد علاقوں پر شدید حملے کئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے منگل کی صبح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے غزہ پٹی پر حملے کی خبر دی۔

الجزیرہ چینل نے بریکننگ نیوز دیتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس علاقے میں مزاحمتی فورس کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

المسیرہ چینل نے غزہ پٹی میں موجود اپنے رپورٹر کے حوالے سے لکھا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی غزہ کے حی الزیتون علاقے کو نشانہ بنایا۔

 

 

ٹیگس