عراق، عراقی کردستان کے علاقے پر 7 راکٹوں سے حملہ، امریکا اور صیہونی جاسوسوں کا ہے ٹھکانہ
Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۷ Asia/Tehran
عراق کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ اربیل کے جنوبی علاقے قوش تپہ کے علاقے میں سات راکٹ گرے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی میڈیا ذرائع نے عراقی کردستان کے صوبہ اربیل میں راکٹ حملوں کی خبر دی ہے۔
صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے خبر دی ہے کہ منگل کی شام کو سات راکٹ قوش تپہ علاقاے کی جانب فائر کئے گئے۔
قوس تپہ علاقے کے گورنر ستار آغاز عمر نے ان حملوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نا معلوم افراد کی جانب سے راکٹ فائر کئے گئے۔
انہوں نے موازین نیوز ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ راکٹ چار دہی علاقوں کے پاس گرے اور سیکورٹی اہلکار اس کے بارے میں تحقیقات میں مشغول ہیں۔
ابھی اس بارے میں مزید تفصیلات موصول نہيں ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ عراقی کردستان کا علاقہ صیہونی حکومت اور امریکا کی خفیہ ایجنسیوں اور جاسوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔