Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • پنجشیر میں احمد مسعود سے طالبان وفد کی ملاقات

افغانستان میں طالبان گروہ کے ایک وفد نے صوبے پنجشیر کے ہیرو احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود سے ملاقات کی ہے۔

شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے اس وفد نے پنجشیر میں احمد مسعود سے مختلف مسائل پر گفتگو کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ طالبان کے اس وفد میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی بھی شامل رہے ہیں۔ ابھی اس ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

احمد مسعود نے کہا تھا کہ بحران افغانستان کو صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جا سکتا ہے اور مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں وہ جنگ کے لئے آمادہ ہیں۔

پنجشیر شمال مشرقی افغانستان میں واقع ایک صوبہ ہے اور گذشتہ سال کی مردم شماری کے مطابق اس علاقے کی آبادی ایک لاکھ تہتر ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ اس صوبے کا صدر مقام بازارک ہے۔ یہاں کے لوگوں کی زبان فارسی ہے جو تاجیک قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔

ٹیگس