طالبان اور شمالی محاذ کے درمیان سمجھوتہ کی متضاد خبریں
طالبان اور شمالی مزاحمتی دھڑے کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بارے میں متضاد خبریں موصول ہوئی ہیں۔
پاکستانی میڈیارپورٹوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ طالبان اور شمالی مزاحمتی دھڑے کے درمیان چاریکار ضلعے میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور فریقین نے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقی مسائل پر فریقین کے درمیان مذکرات جاری ہیں۔
دوسری جانب یورو نیوز نے دعوی کیا ہے کہ شمالی مزاحتمی دھڑے کے رہنما احمد مسعود نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی سمجھوتے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں جنگ بندی کا معاملہ زیر بحث نہیں ہے۔ احمد مسعود نے اپنے جنگجوؤں کے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
درایں اثنا طالبان کے کمانڈر نے دعوی کیا کہ ہمارے جنگجو پنجشیر کی جانب مسلسل پیشقدمی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجشیر کے سوا افغانستان کے تمام صوبوں پر اس وقت طالبان کا کنٹرول ہے۔