Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • طالبان نے حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو نظر بند کردیا

طالبان نے سابق افغان صدر حامدک رزئی اور اعلی مصالحتی کونسل کے صدر عبداللہ عبداللہ کو نظر بند کردیا ہے۔

سی این این کے مطابق، طالبان نے پیر کے روز سابق صدر حامد کرزئی کی سیکورٹی ٹیم کے ہتھیار اور گاڑیاں ضبط کر لی تھیں اور انہیں عبداللہ عبداللہ کے گھر منتقل کر دیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے عبداللہ عبداللہ کے گھر کی بھی تلاشی لی، ان کی گاڑیاں ضبط کر لی ہیں اور گھر کے باہر تعینات سیکورٹی ٹیم کو وہاں سے ہٹا دیا ہے۔ سی این این کے مطابق، حامد کرزئی اس وقت عبداللہ عبداللہ کے گھر میں جبری طور پر مقیم ہیں اور گھر کے باہر بڑی تعداد میں مسلح طالبان تعینات کر دیئے ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ عبداللہ عبداللہ نے ملک میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے حوالے سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں اب زیادہ مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس