Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • کابل ائیرپورٹ پر اطالوی طیارہ فائرنگ کا نشانہ بنا

کابل ايئرپورٹ سے اڑنے کے بعد اٹلی کے ایک ہوائی جہاز پر فائرنگ ہوئی۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ایک ہوائی جہاز پر اس وقت نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جب وہ رن وے سے پرواز کر رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی کے فوجی طیارے پر کابل ايئرپورٹ کے رن وے سے اڑنے کے وقت فائرنگ ہوئی۔

روئٹرز  خبر رساں ایجنسی نے اٹلی کی فوج کے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ واقعے کے بعد ہوائی جہاز کو کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی طرح کا جانی نقصان ہوا۔

اٹلی کے ایک رپورٹر نے اس بارے میں اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جہاز میں سیکڑوں عام افغان شہری سفر کر رہے تھے اور ہوا میں اڑنے کے تھوڑی ہی دیر کے بعد اس پر حملہ ہوا۔

ٹیگس