کابل دھماکوں میں 13 امریکی اور 28 طالبان ہلاک
Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے 3 دھماکوں میں بچوں، طالبان اور امریکی فوجیوں سمیت 90 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوئے۔
ایک طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں میں کم از کم 28 طالبان ہلاک ہوئے۔
مذکورہ طالبان عہدے دار کا مزید کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں ہمارے لوگ امریکیوں سے زیادہ ہلاک ہوئے ہیں۔
کابل دھماکوں میں 13 امریکی دہشتگرد فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔
دہشت گرد گروہ داعش خراسان نے کابل دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی۔
واضح رہے کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کی مقررہ تاریخ 31 اگست ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، جبکہ اس واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔