کابل ایئرپورٹ دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوئی، مزید حملوں کا خطرہ
کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 170 ہوگئی ہے۔
افغانستان کی وزارت صحت نے سی این این کو بتایا کہ کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 170 ہوگئی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں 13 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے کچھ ذرائع ابلاغ میں رپورٹ آ رہی تھی کہ کابل ایئرپورٹ پر ہوئے دھماکے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ان دھماکوں میں دوسو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
دہشت گرد امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کینٹ میک کینزی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجیوں پر مزید حملے ہو سکتے ہیں تاہم کابل دھماکوں کے باعث انخلاء کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔
دہشت گرد گروہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ادھر طالبان نے کابل دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ پولیٹیکو نے امریکا کے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے عناصر نے خودکش حملہ کیا تھا۔