شام میں امریکہ کا نیا فوجی اڈہ
Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
شام میں امریکہ ایک نیا فوجی اڈہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق جنگی ساز و سامان سے لیس دہشت گرد امریکی فوج کا ایک بڑا فوجی قافلہ جو 50 گاڑیوں پر مشتمل ہے غیر قانونی طور پر "الولید" گذر گاہ سے صوبہ "حسکه" Hasakah، کے "تل بیدر" علاقے میں داخل ہوا۔ کہا جا رہا ہے کہ امریکہ اس علاقے میں ایک نیا فوجی اڈہ بنانے کے درپے ہے۔
سیکورٹی ذریعے کے مطابق جب امریکہ کا یہ فوجی قافلہ شام منتقل ہو رہا تھا تو قافلے کے راستے کو امریکی جنگی طیارے مسلسل پرواز کر کے اس کو مکمل تحفظ فراہم کر ر ہے تھے۔
خبروں کے مطابق امریکہ کی سیکورٹی کمپنیوں کی مکمل ذمہ داری تھی کہ وہ اس فوجی قافلے کی منتقلی میں سیکورٹی فراہم کریں تاکہ امریکہ کا یہ فوجی قافلہ پر امن طور پر منتقل ہو سکے۔