Aug ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی کارستانی، فلسطینیوں کے کئی گھر مسمار

غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر کے کئی افراد کو بے گھر کردیا ہے۔

فلسطین کی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج نے مقبوضہ قدس کے اشقریہ علاقے میں مظلوم  فلسطینیوں کے 3 گھروں کو مسمار کردیا اس رپورٹ کے مطابق ان گھروں میں 13 افراد رہائش پذیر تھے کہ جن میں زیادہ تر بچے تھے۔

بیت حنینا کے ایک رہائشی فلسطینی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجی تقریبا ہر روز ایک یا دو گھروں کو مسمار کرتی ہے۔

اس کے علاوہ صیہونی حکومت نے "حی البستان" میں واقع تمام مکانات کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے حی البستان میں بڑیے پیمانے پر گھروں کو منہدم کئے جانے کی منصوبہ بندی کی جس پر عنقریب عمل درآمد کیا جائے گا۔

 اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے چند روز قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے نام ایک مراسلے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کئے جانے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے 72 گھروں کو مسمار کرکے 72 فلسطینی اہلخانہ کو بے گھرکردیا ہے۔

خودساختہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ عرب ملکوں کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے روئیے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور آئے دن فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کئے جانے سے متعلق افسوسناک خبریں عالمی میڈیا پر دیکھنے اور سننے کو مل رہی ہیں۔

ٹیگس