Aug ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر کا اعتراف، حماس سے مقابلہ نہیں کر سکتے

صہونی حکومت کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ ہم حماس کے مقابلے میں دفاع کی طاقت نہیں رکھتے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے شکست کھا چکی ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر مواصلات یواز ہندل نے پیر کے روز حماس کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی فوجی شکست پر افسوس اور ناامیدی کا اظہار کیا۔

سما نیوز کے مطابق ہندل کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا پیغام مل گیا کہ حماس کے مد مقابل ہماری دفاعی پوزیشن پیدا نہيں ہوئی ہے، نہ ہی پیسوں کے ذریعے جو اتنے برسوں کے دوران دیئے گئے اور نہ ہی حالیہ جنگ سے۔

انہوں نے اسی کے ساتھ دعوی کیا کہ صیہونی حکومت غزہ کے ساتھ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش نہيں کر رہی ہے لیکن اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ اس کے اقتدار کی کسی بھی فریق کی طرف سے خلاف ورزی ہو۔

صیہونی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش نہيں کر رہے ہیں۔

ٹیگس