شام: دہشتگردانہ حملوں میں 19 فوجی جاں بحق و زخمی
Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
شام میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں 19 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے درعا کے مختلف چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملے میں شام کے 4 فوجی جاں بحق اور 15 دیگر زخمی ہوئے۔
دہشتگردوں نے اتوار کے روز بھی درعا البلد کے علاقے میں فوج کے ایک چیک پوسٹ پر راکٹ سے حملہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکہ دہشتگردوں کی حمایت و مدد کے ساتھ ہی کرد ڈیموکریٹک فورس کے تعاون سے شام کے ذخائر کی لوٹ مار بھی کر رہا ہے۔
حکومت شام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ اور اس سے وابستہ عناصر کا مقصد شام کا تیل لوٹنا اور داعش کے عناصر کی مدد کرنا ہے تاہم ان کی غیرقانونی موجودگی ختم کردی جائے گی۔