Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  •  طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ کی افغانستان میں موجودگی کی تصدیق

ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کی سربراہی میں طالبان شوری کے اجلاس سے متعلق خبروں کے بعد طالبان سربراہ کی افغانستان میں موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ قندھار میں ملا ہبت اللہ آخوند زادہ کی سربراہی میں ہونے والے سہ روزہ اجلاس میں ملک کی سیاسی، سیکورٹی اور سماجی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں بھی لازمی صلاح و مشورے کیے گئے۔

طالبان کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو ملکی تاریخ کا اہم ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی جاتے جاتے، کابل ایئر پورٹ پر موجود اپنے تمام ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ طیاروں کو تباہ کر گئے ہیں۔

ٹیگس