Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۳ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں بحرینی سفیر پوری بحرینی قوم کا نمائندہ نہیں ہے

بحرین کی جمعیت الوفاق کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں بحرین کا سفیر، خود اپنا اور آل خلیفہ کا نمائندہ ہے۔

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے طور پر جمعیت الوفاق کے نائب سکریٹری نے تاکید کی ہے کہ اتل ابیب میں بحرین کا سفیر، ملک کی قوم کا نمائندہ نہیں ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ جمعیت الوفاق کے نائب سکریٹری شیخ حسین الدیہی نے کہا کہ تل ابیب میں بحرین کے سفیر خالد یوسف الجلاہمہ صرف اپنے اور ان کے نمائندے ہيں جنہوں نے انہيں بھیجا ہے۔

شیخ الدیہی کا کہنا تھا کہ میں الجلاہمہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ تم صرف اپنے اور ان کے نمائندے ہو جنہوں نے تمہیں بھیجا ہے، پورے بحرین کے نمائندے نہيں ہے۔

مرآۃ البحرین ویب سائٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے نائب سکریٹری شیخ الدیہی کا کہنا تھا کہ بحرینی قوم کا الجلاہمہ سے کوئی ناطہ نہیں ہے اور قوم انہیں باضابطہ طور پر قبول بھی نہیں کرتی جس طرح غاصب صیہونی حکومت کو، اس حکومت کی مکمل نابودی تک کبھی بھی باضابطہ طور پر قبول نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بحرین، فلسطینیوں کے ساتھ بدستور کھڑا ہے اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا، غداری اور عار ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس نے بھی بحرینی سفیر کے تل ابیب میں تعیناتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے لئے بحرین کے سفیر خالد یوسف الجلاہمہ منگل کے روز تل ابیب پہنچ گئے۔

ٹیگس