پنجشیر میں شدید مزاحمت+ ویڈیو
Sep ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۸ Asia/Tehran
افغانستان کی وادی پنجشیر میں طالبان کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجشیر کی مزاحمت طالبان کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ پنجشیر میں طالبان کو کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب پنجشیر کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ جنگ بندی ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر طالبان وسیع اور جامع حکومت کی تشکیل دے اور تمام قوموں کے حقوق کا احترام کرے تو مزاحمت ختم کرکے صلح پر بات ہو سکتی ہے۔