Sep ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۹ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

طالبان گروہ کے اراکین نے کابل ایرپورٹ پر مال غنیمت کے طور پر امریکی حاصل شدہ ہتھیاروں سے فوجی پریڈ کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس فوجی پریڈ میں طالبان گروہ کے افراد نے امریکی بکتربند گاڑیوں اور ہلکے ہتھاروں کا استعمال کیا اور کابل سمیت افغانستان کے مختلف علاقوں میں امن کی برقراری پر تاکید کی۔

دوسری جانب کابل اور افغانستان کے دیگر مختلف شہروں کے درمیان داخلی پروازوں کا سلسلہ ہفتے کے روز سے شروع ہو گیا۔ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا ہونے پر کابل ایرپورٹ پر طالبان کا کنٹرول ہو گیا ہے۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے واپس جانے پر طالبان نے مال غنیمت کے طور پر کچھ امریکی طیارے اور دیگر جنگی سازو سامان حاصل کر لیا ہے۔

ٹیگس