Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان پر آج طالبان کی حکمرانی کا آغاز

افغان طالبان کی اعلان کردہ نئی عبوری حکومت آج سے ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل کے سرکاری میڈیا مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب میں گزشتہ روز نئی کابینہ کا اعلان کیا۔

طالبان کی اعلان کردہ عبوری کابینہ میں کل تینتیس افراد ہیں جن میں سے ملا محمد حسن اخوند کو عبوری وزیر اعظم قرار دیا گیا ہے جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب وزیراعظم ہوں گے ہیں۔ وزارت دفاع کو ملا محمد یعقوب مجاہد کے حوالے کیا گیا ہے، جبکہ سراج الدین حقانی وزیر داخلہ اور ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ مقرر کئے گئے ہیں۔

ملا خیراﷲ خیرخواہ وزیر اطلاعات و ثقافت اور ذبیح ﷲ مجاہد ان کے نائب ہوں گے جبکہ ملا عبدالحق وثیق انٹیلی جینس امور اور قاری فصیح الدین سیکورٹی امور کے سربراہ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کی کابینہ میں چار ایسے افراد بھی شامل ہیں جو امریکہ کے بدنام زمانہ جیل گوانٹانامو میں بھی قید رہ چکے ہیں جن میں طالبان انٹیلی جینس چیف، وزیر اطلاعات، اور وزیر دفاع بھی شامل ہیں۔

ٹیگس