Sep ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • طالبان انسانی حقوق کا احترام کریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان سے پر امن دھرنوں اور مظاہروں کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹویٹ میں پرامن دھرنے اور مظاہرے کو انسانی حقوق کا حصہ قرار دیتے ہوئے طالبان سے عوام کے اس حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آوا نیوز کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹویٹ میں، منگل کے روز کابل میں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف طالبان کے غیر انسانی رویہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی کے حق کا استعمال کرتے ہوئے پُر امن دھرنا انسانی حقو‍ق میں شامل ہے، جسکا طالبان کو احترام کرنا چاہیئے اور لوگوں کو اپنے حقوق سے استفادہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں منگل کے روز کابل میں ہوئے مظاہرے کے دوران طالبان کو مظاہرین اور نامہ نگاروں کے ساتھ بد سلوکی اور  اور انہیں منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کچھ چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ طالبان نے مظاہرین کے خلاف تشدد سے کام لیا، انکی گاڑیوں اور نامہ نگاروں کے کیمروں کو نقصان پہونچایا اور حتیٰ خواتین کی پٹای بھی کی۔

 

ٹیگس