Sep ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان نے بغیر اجازت مظاہرہ کرنے پر روک لگائی

افغانستان میں طالبان نے بغیر اجازت مظاہرہ کرنے پر روک لگادی ہے۔

شفقنا نیوز کے مطابق، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک کی وزارت داخلہ کی طرف سے کسی بھی طرح کے مظاہرے پر روک لگانے والے اعلامیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرے قانونی دائرے میں ہوں اور کوئی بھی مظاہرہ، وزارت داخلہ کے اجازت نامہ کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ طالبان کے اس اعلامیہ میں آیا ہے کہ قانونی مراحل طی کئے بغیر، کسی بھی شخص کو مظاہرہ کرنے یا لوگوں میں تشویش پیدا کرنے کا حق نہیں ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس طرح کا فیصلہ لینے کی وضاحت میں کہا کہ کچھ گروہ اپنے برے اہداف کے لئے مظاہروں میں شامل لوگوں کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو افغانستان کی حکومت طالبان کے ہاتھ میں آنے کے بعد سے اس گروہ کے مخالفین، مختلف شہروں میں مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ سبھی وزارتخانوں کی سربراہی طالبان کے عناصر کے ہاتھ میں ہونا، اس گروہ کی وعدہ خلافی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ طالبان نے افغانستان میں سبھی قوموں اور گروہوں کی شمولیت سے قومی اتحاد پر مبنی حکومت کی تشکیل کا وعدہ کیا تھا نہ کہ حکومت میں اجارہ داری کا۔

بدھ کے روز طالبان کی طرف سے کابینہ کے اعلان کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت اس ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

 

ٹیگس