Sep ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • عراق میں دو امریکی فوجی کاروانوں پر حملے

عراق کے صوبہ القادسیہ میں امریکہ کے دو لیجسٹک کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے ان لیجسٹک کاروانوں پر منگل کو صوبہ قادسیہ کے دیوانیہ اور سمارہ اضلاع میں حملے کئے گئے ہیں۔ اب تک کسی بھی گروہ یا شخص نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں کئی بار دہشتگرد امریکی فوج کے کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد امریکی فوجیوں پر حملوں کے باوجود واشنگٹن، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے۔ غاصب امریکی فوجی دو ہزارتین سے عراق میں تعینات ہیں ۔

عراقی عوام ، اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کے خواہاں ہیں ۔ عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزاربیس کو اس ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا بل بھی منظور کرچکی ہے۔

ٹیگس