Sep ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۰ Asia/Tehran
  •  الحشد الشعبی نے اربعین کے زائروں پر حملے کے منصوبے کو ناکام بنایا

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے بتایا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے زائروں پر حملے کی داعش کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا گيا ہے ۔

الحشد الشعبی نے بتایا ہے کہ جنوبی بغداد میں امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے شرکاء پر حملے کی ایک سازش کو بے حد کامیاب منصوبہ بندی کے ذریعے ناکام بنا دیا گيا ہے ۔

بیان کے مطابق ، داعش کے کچھ دہشت گرد جنوبی بغداد میں امام حسین علیہ السلام کے زائروں پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے جنہيں الحشد الشعبی نے خفیہ اطلاعات  کے بعد ایک آپریشن میں تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ دہشت گرد امام حسین علیہ السلام کے زائروں پر حملے کے علاوہ بجلی سپلائی ٹاوروں پر بھی حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔

الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں تمام عراقیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ فرد یا چیز کو دیکھنے کے بعد فورا ذمہ دار عہدیداروں کو اطلاع دیں۔

در ایں اثنا الحشد الشعبی کے نائب سربراہ یاسر حسین نے بھی کہا ہے کہ اربعین کے لئے الحشد الشعبی نے ایک خاص کمیٹی تشکیل دی ہے جو کربلا سے امام حسین کے اربعین کے تمام زائروں کی واپسی تک کام کرتی رہے گی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس کمیٹی کو پہلی صفر سے زائروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم کر دیا گیا تھا اور وہ کربلا میں امام حسین کے زائروں کی خدمت میں مصروف ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حفاظتی اقدامات کے ساتھ کورونا کا معاملہ بھی ہے اور کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھی نظر رکھے ۔

یاسر حسین نے بتایا کہ الحشد الشعبی نے نگرانی کے لئے اربعین مارچ کے تمام راستوں پر کیمرے لگائے ہيں تاکہ ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے ۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

 

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس