Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ کے ہاتھوں بحرینی نوجوان کی گرفتاری

تل ابیب کے ساتھ ساز باز کی سالگرہ کے موقع پر آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر بحرینی نوجوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ پھر شروع کردیا ہے۔

بحرین کے چودہ فروری نامی اتحاد کے مطابق بور کالونی کے دو نوجوانوں کو آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے اغوا کرلیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بحرینی اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا کئے جانے والے نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

بحرینی بادشاہ نے ایک فرمان جاری کرکے اس ملک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کو لوگوں کو وجہ بتائے بغیر گرفتار کرنے اور ان پربدترین تشدد کا بھرپور اختیار دے رکھا ہے۔ آل خلیفہ کے فوجیوں نے بھی سماہیج اور الدیر کالونیوں پر دھاوا بول کر کئی نوجوانوں اور ایک بچے کو گرفتار کرلیا تھا۔

بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے پندرہ ستمبر دوہزار بیس کو وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو اور ٹرمپ کی موجودگی میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔ فلسطینی کاز کے حامی بحرینی عوام نے آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام کو خیانت سے تعبیر کیا ہے اور اس سازباز کی مخالفت کر رہے ہیں۔

ٹیگس