Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۷ Asia/Tehran
  • اجتماعی سیکورٹی آرگنائزیشن کا اجلاس

اجتماعی سیکورٹی آرگنائزیشن نے افغانستان کے سلسلے میں ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اجتماعی سیکورٹی   تنظیم  کے وزرائے خارجہ اور دفاع کا اجلاس تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقدا ہوا۔ اس اجلاس میں اجتماعی سیکورٹی آرگنائزیشین کے ترجمان نے کہا کہ اس مشترکہ اعلامیے میں افغانستان کے تمام نسلی گروہوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حالات کو معمول کے مطابق سمجھیں، مسلح جھڑپوں سے اجتناب کریں اور عام شہریوں کی حفاظت، قیام امن، اقتصادی ترقی، دہشتگردی کے خاتمے اور منشیات سے متعلق جرائم کو روکنے کے لئے اقدامات انجام دیں۔

اس اعلامیے میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افغانستان کے لئے انسان دوستانہ امداد بڑھائیں.اس اجلاس میں اجتماعی سیکورٹی آرگنائزیشن کے وزرائے خارجہ اور دفاع نے مختلف موضوعات منجملہ افغانستان کے داخلی حالات کے بعد اس تنظیم کے رکن ممالک کی سکورٹی کے بارے میں بھی مذاکرات کئے۔

اجتماعی سیکورٹی آرگنائزیشن اور شانگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل جمعرات کو منعقد ہونے والے اس اجلاس میں تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہرالدین نے افغانستنان کی اندرونی صورت حال کے بعد علاقے کے سیاسی اور فوجی حالات کو حساس قرار دیا۔

ٹیگس