Sep ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • ایک کروڑ افغان بچے خطرات کی زد پر

افغانستان میں ایک کروڑ بچوں کو فوری طور پر انسانی دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق بچوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے تعلقات عامہ کے سربراہ سام مورت نے کہا ہے کہ اس وقت مناسب غذا اور پینے کے پانی تک عدم رسائی اور دواؤں کی قلت افغان بچوں کے لئے بڑے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔

یونیسف کے مذکورہ عہدے دار کا کہنا تھا کہ افغان بچوں کی بڑی تعداد پولیو اور خسرہ جیسی بیماریوں کے ویکسینیشن سے بھی محروم رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے دورۂ افغانستان کے اختتام پر اس ملک کی صورتحال کو مایوس کن قرار دیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر افغانستان کا اقتصاد انجماد کا شکار ہوتا ہے تو یہ ملک ایک انسانی المیہ سے روبرو ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ طالبان نے ۱۵ اگست کو دارالحکومت کابل سمیت افغاستان کے تقریبا سبھی علاقوں پر اپنا تسلط جما لیا لیا تھا جس کے بعد سے اس ملک میں افراتفری کا سا ماحول ہے اور عوام میں اپنے مستقبل کو لے کر سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ طالبان نے بھی ملک کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔

ٹیگس