Sep ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے تاجیکستان میں ہوئے اکیسویں شانگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد اپنے تاجیک ہم منصب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک منفرد اتفاق رقم کیا۔

شانگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے مقصد سے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں موجود صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے آج اپنے تاجیک ہم منصب امامعلی رحمان اف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات سے قبل تاجک صدر نے ان کا باضابطہ استقبال کیا اور اسکے بعد صدر ایران نے اپنے تاجک ہم منصب کے ساتھ گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران سید ابراہیم رئیسی نے حمد و ثنائے الٰہی اور محمد و آل محمد پر سلام و درون نثار کرنے کے بعد گارڈ آف آنر کے دستے کو سلام کیا۔ شاید اس اتفاق کو اپنی نوعیت کا ایک نادر اتفاق کہا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کو گزشتہ روز تاجیکستان کی قومی یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے بھی نوازا گیا تھا تاہم انہوں نے یہ اعزازی سند حاصل کرنے کے بعد تاجیکستان کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ کہا تھا میرے لئے اپنے اُسی معمولی عنوان کو ترجیح حاصل ہے کہ میں حوزہ علمیہ کا ایک ادنیٰ سا طالبعلم ہوں۔

 

ٹیگس