Sep ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • افغانستان: صوبے ہلمند میں گرشک کے تاریخی قلعے کی مسماری

افغانستان میں طالبان نے صوبے ہلمند میں گرشک کے تاریخی قلعے کو مسمار کر دیا۔

آریانا نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان نے صوبے ہلمند میں گرشک کے قلعے کو تباہ کرنے کے بعد اسے دینی مکتب میں تبدیل کردیا۔

یہ تاریخی قلعہ سردار صدیق خان نے بنوایا تھا جو افغانستان میں ایک تاریخی تشخص شمار ہوتا رہا ہے۔ اس تاریخی قلعے کو ایک ہزار سال قبل غزنویوں کے دور میں بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ امیر تیمور کو اسی قلعے میں اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہونا پڑا تھا۔

طالبان نے اس قلعے کو ایسی حالت میں مسمار کیا ہے کہ کابل کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے چین سے درخواست کی تھی کہ وہ افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں تباہ ہونے والے آثار قدیمہ کی عمارتوں اور نشانیوں کی تعمیر نو میں افغانستان کی مدد کرے۔

ٹیگس