Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • عالمی برادری سے تسلیم کرنے کا طالبان کا مطالبہ

طالبان حکومت کے نائب وزیر برائے ثقافت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے عالمی برادری سے تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے نائب وزیر برائے ثقافت و انفارمیشن ٹیکنالوجی ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، کہا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کئے بغیر ہی اس پر تنقید کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ یک طرفہ نقطہ نگاہ ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اچھا ہوتا کہ پہلے طالبان حکومت کو تسلیم کیا جاتا اس کے بعد قانونی طور پر خدشات اس کے ساتھ شیئر کئے جاتے۔

ذبیح المجاہد نے کہا کہ ان کے نزدیک داعش کے خیالات نفرت انگیز ہیں۔ طالبان حکومت کے نائب وزیربرائے ثقافت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ بقول ان کے ماضی میں داعش کے خلاف طالبان کی کارروائیاں موثر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان جانتے ہیں کہ داعش کی تکنیک کو کس طرح ناکام بنایا جائے۔انھوں نے اسی کے ساتھ افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم کے کردارکی تعریف کی ۔

 

ٹیگس