Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran

کربلائے معلیٰ کی جانب اربعین مارچ اور اس میں شریک زائرین کرام کی خدمت کا سلسلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

ان دنوں اربعین حسینی کے پیش نظر عراق کے مختلف صوبوں، شہروں اور قریوں سے لاکھوں زائرین کرام سوئے کربلا رواں دواں ہیں۔

اربعین میلین مارچ جو ہر سال دنیا بھر کے حریت پسندوں اور حسینیوں کے تمام تر جوش و ولولے کے ساتھ انجام پاتا ہے، اس سال غیر ملکی بالخصوص ایرانی زائرین سے خالی ہے جو ہر سال دسیوں لاکھ کی تعداد میں عراق کا سفر کیا کرتے تھے۔ اس بار کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کل ۶۰ ہزار ایرانی زائرین کو زیارتِ کربلا کی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے ۲۰ صفر مطابق ۲۷ ستمبر کو عراق و ایران میں نواسۂ رسول، سید الشہدا، مظلوم کربلا اور امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کا یوم اربعین یا چہلم ہے۔

ٹیگس