شامی قبائل نے امریکی دہشتگردوں بالمقابل کھڑے ہونے کا اعلان کیا
Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
مشرقی شام کے قبائلیوں نے ایک نشست میں اپنے ملک پر امریکہ کے غاصبانہ قبضے کی مخالفت اور شام کی بشار اسد حکومت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے شام سے تمام اغیار کو نکال باہر کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ نشست، دیرالزور کے الطابیہ علاقے میں ہوئی۔
اس نشست میں قبائلیوں نے شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
النعیم قبیلے کی ایک معروف شخصیت سید علی نے ملک میں غاصب امریکی اور اس کی اتحادی افواج کا ڈٹ کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس نشست کا مقصد، شام میں قومی آشتی کے لئے حکومت کے اقدامات کی حمایت اور صوبے دیرالزور کی تعمیر نو میں مدد اور تعاون نیز شام میں امریکی غاصبوں کی مخالفت کرنا ہے۔