Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۱ Asia/Tehran
  • حماس اور صیہونی حکومت میں قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو

فلسطین کے ایک باخبر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے مصر کو اطلاع دے دی ہے کہ وہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ وہ اہم چیلنجز یعنی ایران اور حزب اللہ پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق  فلسطین کے اس باخبر ذرائع نے جو قیدیوں کے تبادلے کے مسئلے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، القدس العربی روزنامے سے گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت نے ثالث کے طور پر مصر کو یہ اطلاع دے دی ہے کہ وہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اس باخبر ذرائع نے اس موضوع کے بارے میں کہا کہ صیہونی حکومت، غزہ پٹی کے ساتھ طولانی جنگ بندی اور نئی فوجی جھڑپوں سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ سب سے خطرناک چیلنجز  پر توجہ مرکوز کرے جن میں سب سے اہم ایران اور حزب اللہ ہیں۔

اس باخبر ذرائع نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو دونوں ہی فریق اپنے مفاد میں موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، کہا کہ گزشتہ ہفتے مصر اس مسئلے میں بہت سرگرم تھا اور اس موضوع میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ تل ابیب نے قاہرہ سے اس مسئلے میں پھر سے مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی تھی اور امید ہے کہ بہت جلد اس حساس موضوع پر گفتگو کے راستے کھل جائیں گے۔

ٹیگس