یمنی فوج کا کامیاب آپریشن، نئی تفصیلات سامنے آ گئی
یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے تکفیر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہونے والے دو اہم علاقوں کی تفصیلات جاری کی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیکورٹی ذرائع نے صوبہ البیضاء کے صومعہ اور مسورہ شہروں کی تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزادی کی تفصیلات بیان کی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے گزشتہ ہفتے جمعرات کو الصومعہ اور مسورہ شہروں کی آزادی کے بعد تکفیری اور داعش کے دہشت گردوں کے قبضے سے جنوبی یمن کے صوبہ البیضاء کی مکمل آزادی کی خبر دی تھی اور آج یمن کے المیسرہ چینل نے ملک کے ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اس آپریشن کی نئی تفصیلات بیان کی ہے۔
اس آپریشن کے دوران تقریبا 230 تکفیری اور سعودی ایجنٹ ہلاک، زخمی اور قیدی بنائے گئے۔ فجر الحریہ نامی آپریشن کے دوران 70 تکفیری دہشت گرد اور ایجنٹ ہلاک ہوئے، 120 زخمی ہوئے جبکہ 40 افراد کو قید کر لیا گیا۔
اس آپریشن کے دوران 10 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا اور بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا گیا اور تکفیری دہشت گردوں کی سات چھاونیوں پر کنٹرول کر لیا گیا۔