Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • کربلائے معلی میں زائرین حسینی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر

اربعین حسینی کے موقع پر اس وقت کربلائے معلی میں لاکھوں زائرین حسینی اپنے مولا کا چہلم منانے کے لئے موجود ہیں۔

عراقی نیوز ایجنسی واع نے رپورٹ دی ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے حرم کے نائب متولی افضل الشامی نے کہا ہے کہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم میں شرکت کے لئے عراق کے مختلف صوبوں سے لاکھوں عاشقان حسینی پا پیادہ کربلائے معلی کی جانب رواں دواں ہیں جبکہ دیگر ملکوں کے زائرین بھی کربلا پہنچ رہے ہیں۔

افضل الشام نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ شہر کربلا مزید زائرین اور موکبوں کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے کہا کہ سروسز اور سیکورٹی امورپر بدستور عمل کیا جا رہا اور شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

امام حسین علیہ السلام کے حرم کے نائب متولی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری مختلف اداروں کے درمیان تقسیم کردی گئی ہے جبکہ کربلا بابل محور پر نقل و حمل کی خدمات حرم حسینی سنبھالے ہوئے ہے اور زائرین کے نقل و حمل میں کسی طرح کی کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی۔

ٹیگس