بحرینی عوام نے حکومت سے کیا اپنا راستہ الگ+ ویڈیو
جہاں بحرین کی آل خلیفہ حکومت صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات میں توسیع کر بغلیں بجا رہی ہے وہیں عوام نے صیہونی وزیر خارجہ کے منامہ دورے کی مخالفت کی ہے۔
بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہیہات مناالذلہ ، بحرین سے باہرجاؤ ، اسرائیل مردہ باد ، بحرین اسلامی میں صیہونی سفارت خانہ نہیں کھلنے دیں گے جیسے نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پرزور مخالف کی۔
العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے پر امن مظاہرہ کر رہے لوگوں پر آنسو گیس کے گولے اور پلاسٹک کی گولیاں فائر کیں۔ سوشل میڈیا پر بحرینی عوام نے لکھا کہ کچھ سادے لباس میں افراد نے مظاہرین پر حملے کئے۔
بحرین کے عوام نے جمعرات کو بھی صیہونی وزیرخارجہ کے دورہ منامہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا تھااسرائیلی وزیرخارجہ لاپید نے منامہ میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے افتتاح کے لئے کل بحرین کا دورہ کیا تھا جس کے خلاف آج پھر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
بحرین اور متحدہ عرب امارات نے ستمبر دوہزار بیس میں امریکہ کی ٹرمپ حکومت کے دباؤ میں آکر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کئے اوراس غاصب حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا اعلان کیا تھا۔