متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ڈرون استعمال کرنے کا انکشاف
Oct ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ڈرون استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات دبئی میں منعقد ہونے والے ورلڈ ایکسپو 2020 کی نگرانی کیلئے اسرائیل کے ڈرون استعمال کر رہا ہے۔
اسرائیل کی کمپنی ایر اوبوٹکس"Airobotics"، نے جو غرب اردن کے شہر بتاح تکفا میں ہے گزشتہ جولائی کے مہینے میں کہا تھا کہ دبئی کے حکام نے ورلڈ ایکسپو 2020 کی براہ راست نشریات دکھانے، تصاویر بھیجنے اور اسی طرح اس نمایش کی نگرانی کیلئے ہم سے ڈرون دینے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ ورلڈ ایکسپو 2020 کا یکم اکتوبر کو آغاز ہوا جو مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔ اس میں دنیا کے 190 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔