غرب اردن، صیہونی منصوبے کا قبرستان بنے گا : جہاد اسلامی
تحریک جہاد اسلامی نے کہا ہے کہ اگر غزہ کو فلسطین کے قومی منصوبے میں کردار ادا کرنے سے روکا گیا تو وہ منصوبہ ناکام ہو جائے گا اور غرب اردن اُس کا قبرستان ثابت ہوگا۔
تحریک جہاد اسلامی کے سیاسی رکن خالد البطش نے کہا کہ غرب اردن اور بیت المقدس کے شہداء کا خون ایک دوسرے میں شامل ہے اور اس خون کی اس آمیزش سے آزادی فلسطین اور پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے موقف کا صحیح ہونا ثابت ہوتا ہے۔
انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بیت المقدس صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ کا عنوان ہے زور دے کر کہا کہ شمشیر قدس جنگی کارروائی کا سب سے اہم نتیجہ بیت المقدس، غرب اردن اورانیس سو اڑتالیس کی اراضی کے مسئلے میں ملت فلسطین کے درمیان اتحاد پر تاکید ہے۔
تحریک جہاد اسلامی کے سیاسی رکن نے صیہونیوں کے ذریعے غزہ پٹی کا محاصرہ جاری رکھے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے صورت حال دھماکا خیز ہو جائے گی۔ البطش نے صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ممالک کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ صیہونی منصوبوں کا مقابلہ کریں اور اس پر اپنا دباؤ جاری رکھیں تاکہ وہ اپنے حقوق حاصل کرسکیں