Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • داعش نے مسجد پر حملے کی ذمہ داری لی

داعش نے قندوز کی مسجد پر حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے افغانستان کے صوبے قندوز کے ”سید آباد“ علاقے میں شیعوں کی مسجد پر ہوئے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ دھماکہ قندوز شہر کے بندرخان محلے میں سیدآباد مسجد میں  جمعہ کی نماز کے دوران ہوا جسمیں کچھ ذرا‏‏ئع کے مطابق قریب 100 افراد شہید اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: افغانستان کی امارت اسلامیہ حکومت اس گھناؤنے عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔

طالبان کے ترجمان نے اطمینان دلایا کہ اس واقعے کے ذمہ دار عناصر کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی۔

ٹیگس